وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

فائل فوٹو

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ہے۔

آرمی چیف کی وزیر اعظم سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی جس میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات ہوئی ہے اور ملاقات میں ملک کی عمومی صورتحال اور اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق پاکستان کے امن، سلامتی اور تحفظ کیلئے پوری قوم متحد ہے۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے توہین رسالت کے جرم میں سزائے موت پانے والی مسیحی خاتون آسیہ بی بی کو ناکافی شواہد کی بناء پر بری کرنے کا حکم جاری کیا۔
سپریم کورٹ سے بریت کے فیصلے کے بعد کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی دھرنے دیئے جارہے ہیں۔