سعودی عرب، شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد وطن واپس آگئے

فائل فوٹو

ریاض(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سعودی شاہی خاندان کے اہم رکن، شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی سعودی عرب واپسی ہو گئی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی شاہ سلمان کے چھوٹے بھائی شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی سعودی عرب واپسی ہوگئی ہے، شہزادہ احمد بن عبدالعزیز کی وطن واپسی کو خاشقجی قتل کیس کے بعد اہم تصور کیا جا رہا ہے۔

شہزادہ احمد بن عبدالعزیز نے گذشتہ ماہ ولی عہد محمد بن سلمان پر تنقید کرتے ہوئے ان کو شاہ سلمان کا پسندیدہ قرار دیتے ہوئے انکو مملکت کا ڈی فیکٹو حکمران قرار دیا تھا، جس کے بعد وہ وطن واپس آتے ہوئے ڈر رہے تھے۔