پہلا ٹی ٹوئنٹی، شاہینوں کا نیوزی لینڈ کو جیت کیلئے 149 رنز کا ہدف

ابوظہبی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے مہمان ٹیم کو فیلڈنگ کی دعوت دی۔

پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز بابراعظم اور صاحبزادہ فرحان نے کیا لیکن ان فارم بابراعظم صرف 7 رنز بنا کر ملنے کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے کیچ آؤٹ ہو گئے۔
صاحبزادہ فرحان بھی 8 گیندوں پر صرف ایک رن بنا پائے اور اعجاز پٹیل کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔

قومی ٹیم کے اوپنر فخر زمان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف آج ہونے والے میچ میں شرکت نہیں کر رہے ہیں جب کہ بچے کی ولادت کے باعث بھارت جانے والے شعیب ملک آج پاکستان ٹیم کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان متحدہ عرب امارات میں تین ٹی ٹوئنٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔