گيئرٹ ولڈرز کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کيا جائے، ہالينڈ کی مساجد کا مطالبہ

ایمسٹرڈیم(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ہالينڈ ميں 144 مساجد کی نمائندگی کرنے والی ايک تنظيم نے مائیکرو بلاگنگ ويب سائٹ ٹوئٹر سے درخواست کی ہے کہ اسلام مخالف سياست دان گيئرٹ ولڈرز کے اکاؤنٹ کو بلاک کيا جائے۔
’ترک اسلامک کلچرل فيڈريشن‘ نے يہ درخواست جمعے کے روز بھيجی تھی تاہم اس بارے ميں خبر رواں ہفتے سامنے آئی۔ تنظيم کے مطابق وِلڈرز اپنے اکاؤنٹ سے مسلسل نفرت آميز مواد جاری کرتے رہتے ہيں اور اسی بنياد پر ان کا اکاؤنٹ منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ تنظيم کے وکيل نے بتايا ہے کہ انتہائی دائيں بازو کے سياستدان ولڈرز کی متعدد ٹوئيٹس پاکستان، تيونس، مراکش اور انڈونيشيا جيسے کئی ممالک کے قوانين کی خلاف ورزی کرتی ہيں۔