کشيدگی کم کرنے کے ليے امريکا اور چين مذاکرات کی ميز پر

واشنگٹن(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) امريکی محکمہ خارجہ نے اعلان کيا ہے کہ کشيدگی ميں کمی کے ليے جمعہ 9نومبر کو امريکی و چينی اہلکار بات چيت کريں گے۔
امريکی وزير خارجہ مائيک پومپيو اور وزير دفاع جيمز ميٹس اپنے چينی ہم منصب کی واشنگٹن ميں ميزبانی کريں گے۔ اس ملاقات کا مقصد علاقائی و تجارتی تنازعات کا حل تلاش کرنا اور کشيدگی کم کرنا ہے۔ امريکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چينی برآمدات پر اضافی محصولات عائد کيے جانے کے بعد سے دونوں ملکوں ميں کشيدگی بڑھ گئی ہے۔