پی ٹی وی کی غلطی پر بختاور کا سوشل میڈیا پر دلچسپ تبصرہ

لاہور(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری کی بیٹی اور چئیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی بہن بختاور بھٹو نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کیونکہ یہ سچ ہے.

ان کا اشارہ گزشتہ دنوں چلنے والی ویڈیو کی جانب تھا جس پر سرکاری ٹی وی نے وزیراعظم کے خطاب کے دوران بیجنگ کی جگہ بیگنگ لک دیا تھا.

اس پر بختاور بھٹو زرداری نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے#بیگنگ اور #یوٹرن کا استعمال کرتے ہوئے لکھا کہ یہ اس لیے مضحکہ خیز ہے کیونکہ یہ سچ ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے دورہ کے دوران اس وقت مضحکہ خیز صورتحال پیدا ہوگئی جب عمران خان بیجنگ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب سے خطاب کررہے تھے، اس موقع پر پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی جانب سے خطاب کے آغاز میں اسکرین پر انگریزی میں بیجنگ (Beijing) کے بجائے ’ بیگنگ‘ (Begging) لکھ دیا گیا۔

بیگنگ انگریزی کا لفظ ہے جس کے معنی ’ بھیک مانگنے ‘ کے ہیں۔