عافیہ صدیقی کی واپسی ضروری ہے لیکن فوزیہ کے بیانات تنازع پیدا کر رہے ہیں، فیصل واوڈا

فائل فوٹو

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ضرور واپس آنا چاہیے لیکن فوزیہ صدیقی کے بیانات تنازع پیدا کر رہے ہیں۔

فیصل واوڈا نے یہ بیان نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے دیا۔

دورہ سعودی عرب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے بتایا کہ سعودی عرب نے امدادی پیکج میں کوئی شرائط عائد نہیں کی ہیں۔

پانی کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے کہا کہ ڈیم 40 سال پہلے بننے چاہیے تھے لیکن کسی نے بھی اس معاملے پر توجہ نہیں دی۔