وردی میں اداکاری نہیں چلے گی، ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے لیا

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) طویل ڈیوٹی، ذہنی تناؤ اور ذمہ داری کے بوجھ تلے دبے پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو تفریح کا نیا سامان مل گیا۔

پنجاب کے رنگیلے پولیس اہلکار سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے دیوانے نکلے، پولیس کے سجیلے نوجوان نے طویل ڈیوٹی کے بعد ذہنی دباؤ سے جان چھڑانے کیلئے ٹک ٹاک اپیلی کیشن پر جاکر پاکستانی اور بھارتی گانوں پر اداکاری کے خوب جوہر دکھائے اور بیٹھے بٹھائے مفت تفریح بھی حاصل کی۔

دوسری جانب ڈی آئی جی آپریشنز نےسوشل میڈیا پرپولیس اہلکارکاوردی میں اداکاری کانوٹس لیتے ہوئے ایس پی ہیڈ کوارٹرزکوانکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ کسی پولیس اہلکار کو وردی کا تقدس پامال نہیں کرنے دیں گے، ہر پولیس اہلکارکو وردی کے تقدس کاخاص خیال رکھنا چاہیئے.