کل تعلیمی اداروں میں کوئی چھٹی نہیں، سندھ حکومت

فائل فوٹو

کراچی(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) سندھ حکومت نے یوم اقبال پر تعلیمی اداروں میں چھٹی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سوشل میڈیا پر محکمہ داخلہ سندھ کا ایک نوٹی فکیشن گردش کررہا تھا۔ جس میں یہ کہا گیا تھا کہ یوم اقبال کی مناسبت سے 9 نومبر کو سندھ بھر کے سرکاری اور غیر سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاہم سندھ حکومت نے اس قسم کے کسی بھی نوٹی فکیشن کے اجرا کی تردید کردی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے حکام کا کہنا ہے کہ 9 نومبر کو تدریسی عمل معمول کے مطابق جاری رہے گا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے تعطیل کا کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا۔