بیرون ملک منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات سمگلنگ کوشش ناکام بنا دی اور ایک مسافر کو گرفتار کر لیا ہے۔

اے این ایف حکام کے مطابق مسافر نذر محمد نجی ائیر لائن کی پرواز سے دوحہ جا رہا تھا جس کے سامان سے پندرہ سو پچاس گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ لوئردیر کے رہائشی کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے اے این ایف سیل منتقل کر دیا گیا ہے۔