امریکی پابندیوں کے باعث تیل کی قیمتیں بڑھ سکتی ہیں، ایران

تہران(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) ایرانی حکومت نے خبردار کیا ہے کہ ملکی تیل کی صنعت پر امریکی پابندیوں کے باعث دنیا بھر کے صارفین متاثر ہوں گے۔

ایرانی وزیر تیل نامدار زنگنه کے مطابق امریکی پابندیوں کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہو گا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا میں وسط مدتی انتخابات سے قبل تیل کی قیمتیں کم رکھنے کے لیے ایران سے تیل درآمد کرنے والے آٹھ بڑے ممالک کو پابندیوں سے استثنیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم تہران کا کہنا ہے کہ طویل مدت کے لیے اس طرح عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں کم نہیں رکھی جا سکیں گی۔