“سرور کو کنٹرول کرو” پرویز الہٰی کی گورنر پنجاب کے متعلق ویڈیو لیک

لاہور (اے ٹی ایم نیوز آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین اور سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے ددرمیان ہونے والی ملاقات کی ویڈیو لیک ہو گئی ہے جس میں وفاقی وزیر طارق چیمہ بھی شریک تھے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے جہانگیر ترین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ” چوہدری سرور کو کنٹرول کریں “ ، جس پر پرویز الہیٰ میدان میں آتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ” ہاں یار انہیں توکنٹرول کرو “ اس پر طارق بشیر چیمہ دوبارہ گفتگو کو جاری کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ” انہیں کنٹرول کریں اور مہربانی کریں کیونکہ وہ آپ کے چیف منسٹر کو چلنے نہیں دیں گے “۔
یاد رہے کہ جہانگیر ترین ، پرویز الہیٰ اور طارق بشیر چیمہ کے درمیان ملاقات ابھی کچھ دیر قبل ہی ہوئی ہے ۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی عثمان بزدار میں پارٹی میں پائے جانے والے تحفظات سے متعلق خبریں آتی رہیں تاہم عمران خان نے ہمیشہ اپنے وزیراعلیٰ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔