پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آج سے آغاز

اسلام آباد(اے ٹی ایم نیوز آن لائن) پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان تکنیکی سطح کے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا، جو 20 نومبر تک جاری رہیں گے ، پالیسی سطح کے مذاکرات میں آئی ایم ایف کے وفد کی سربراہی ہیرالڈ فنگر کریں گے۔جبکہ پاکستانی وفد میں سیکرٹری خزانہ، چیئرمین ایف بی آر، گورنرسٹیٹ بینک طارق باجوہ سمیت متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔
مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف پاکستان کے کرنٹ اکائونٹ خسارے کے تناظر میں مالی ضروریات اور مانیٹری اور مالیاتی پالیسیوں کا جائزہ لے گا،آئی ایم ایف سٹیٹ بینک کی خودمختاری اور ایف بی آرکی کار کردگی کا بھی جائزہ لے گا۔
دوسری جانب آئی ایم ایف برآمدات کے فروغ، توانائی کے شعبے کی بہتری اور ٹیکس وصولی بڑھانے کےلئے بھی اقدامات تجویز کر سکتا ہے جبکہ پاکستان بیرونی ادائیگیوں کے توازن میں بہتری کےلئے آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر تک کی درخواست کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 7 تا 9 نومبر تک ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات کے دوران آئی ایم ایف کو معیشت کے مختلف شعبوں کی کارکردگی کا ڈیٹا پیش کیا گیا تھا۔