ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ، بھارت نے پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

گیانا (اے ٹی ایم نیوز آن لائن ) ویمن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی، دو ناکامیوں کے بعد قومی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گئی۔
گیانا میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں پر ایک سو تینتیس رنز بنائے۔ ندا ڈار اور بسمہ معروف نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ بھارتی ٹیم نے ایک سو چونتیس رنز کا ہدف تین وکٹوں پر عبور کر لیا۔
متھالی راج نے چھپن رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔ گروپ بی میں قومی ٹیم کی لگا تار دو ناکامیوں کے بعد سیمی فائنل تک رسائی مشکل ہو گئی ہے۔