نقیب قتل کیس ، چیف سیکریٹری، آئی جی سمیت دیگر کو نوٹس جاری

کراچی (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) نقیب اللہ قتل کیس میں اہم گواہ و رکن قومی اسمبلی سیف الرحمان سے سیکیورٹی واپس لینے کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری، آئی جی سندھ، ایس ایس پی ملیر و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے گئے۔
سندھ ہائیکورٹ میں نقیب اللہ قتل کیس میں اہم گواہ سیف الرحمان کی سیکیورٹی واپس لینے پر دائر درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے چیف سیکرٹری، آئی جی سندھ،ایس ایس پی ملیر و دیگر کو نوٹس جاری کیے، سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کو 24 دسمبر تک جواب داخل کرنے کا حکم دیا ہے۔
سیف الرحمان محسود کا کہنا ہے کہ ممبر قومی اسمبلی اور نقیب اللہ قتل کیس کا اہم گواہ ہوں ، شدید سیکیورٹی خدشات ہیں درخواست گزار نے کہا ہے کہ مقدمے میں راؤ انوار اور پولیس افسران کے ملوث ہونے پر سیکیورٹی تحفظات ہیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ سیکیورٹی واپس لینا سپریم کورٹ کے فیصلے کی توہین ہے۔