پاکستان میں مائیں فخر کرتی ہیں کے دھرتی ماں پر ان کے سپوت شہید ہوئے ، شہریار آفریدی

اسلام آباد (اے ٹی ایم نیوز آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مائیں فخر کرتی ہیں کے دھرتی ماں پر ان کے سپوت شہید ہوئے۔پولیس لائنز شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ شہید کا درجہ بہت بلند ہوتا ہے، اپنی جان کو شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لیے پیش کرنا بڑی ہمت کی بات ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’میری ایک بلوچستان کی ماں سے ملاقات ہوئی اس کا ایک بیٹا شہید ہوا اس کا کہنا تھا کہ میرے 10 بیٹے بھی ہوتے میں ان کو وطن کے لئے پیش کر دیتی .
ان کا کہنا تھا کہ ایسا جذبہ صرف پاکستان کی ماؤں کے پاس ہی ہے جبکہ بھارت کے فوجیوں کے ورثاء ان کی حکومت سے سوال کرتے ہیں کہ ہمارے بیٹے کیوں شہید کیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مائیں فخر کرتی ہیں کے دھرتی ماں پر ان کے سپوت شہید ہوئے۔
شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس کو ہم نے ایسی عزت دینی ہے جو مثالی بنے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاقی پولیس کی تمام ضروریات کو پورا کریں گے اور اس حوالے سے میٹنگز کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی پولیس پر ہم الزامات فوری لگا دیتے ہیں لیکن پولیس کی ویلفئیر کی بات تک نہیں کرتے۔وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا تھا کہ پولیس والوں کی افسران تک رسائی کا میکینیزم نہ ہونے پر انہوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد کو اسے فوری بنانے کی ہدایت کی۔ان کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ شہدا کی فیملیوں کے تمام ضروریات کو سمجھے اور اسے پورا کرے۔